جو نتائج سامنے آئے ہیں ان سے ہم خوش نہیں، کوچ ملتان سلطانز
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ ہم یہ تیسرا مسلسل میچ ہارے ہیں، جو نتائج سامنے آٰئے ہیں ان سے ہم خوش نہیں ہیں۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطانز کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ نے کہا کہ ہماری چار سے پانچ وکٹیں جلدی گرگئیں جس کی وجہ سے مومینٹم نہیں حاصل کرسکے۔
جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ آپ میچ ہارنے کے بعد تبدیلیاں کرنا شروع کردیتے ہیں، کوئی بھی ٹیم مسلسل اچھا نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ میں شائقین کرکٹ سے معذرت خواہ ہوں، ہم اچھے نتائج نہیں دے سکے۔
کوچ جولین ووڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلا میچ ہارنے کے بعد پھر اُبھر کر سامنے نہیں آسکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔ سندھ بھر میں 14ہزار 300 امیدواروں نے 55 فیصد نمبر لیے جبکہ 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد نمبرلیے۔اس کے علاوہ آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں۔ جب کہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔