پاک فضائیہ ہمیشہ ٹیکنالوجی میں انڈیا سے آگے رہی ہے، ریٹائرڈ ایئرکموڈور خالد چشتی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریٹائرڈ ایئرکموڈور نے کہا کہ پاک فضائیہ اس بار دفاعی موڈ میں نہیں لڑے گی، ہماری فضائیہ وہی ہے جو نور خان اور اصغر خان کے وقت پر تھی، ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہمارے 75 ایف سولہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ ایئرکموڈور خالد محمود چشتی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہمیشہ ٹیکنالوجی میں آگے رہی ہے، سن 2022 میں جے ٹین سی انڈیکٹ کیے، ہمارے میزائل کی رینج ان سے زیادہ تھی، حملہ آور چار رافیل نہیں تھے، یہ پورا پیکج تھا جس میں سے چار آگے تھے، ایک جہاز چار میزائل سے لیس ہوتا ہے، لیکن ہمارا فلیٹ رافیل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خالد محمود چشتی نے کہا کہ ہمارے پاس زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید میزائل دو بھارتی میزائلوں کا منہ توڑ ہے، پاک فضائیہ ایئر و اسپیس اور سائبر کمانڈ فورس بنا چکی ہے، ہم ان کی اویئرنس ڈی گریڈ کر سکتے ہیں، دشمن پائلٹ گھبرا جاتا ہے، پاک فضائیہ اس بار دفاعی موڈ میں نہیں لڑے گی، جب ضروری سمجھے گی حملہ کرے گی، ہماری فضائیہ وہی ہے جو نور خان اور اصغر خان کے وقت پر تھی۔ ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہمارے 75 ایف سولہ بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے، ضرور ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے مطابق تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے، نسرین جلیل
سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سندھ کے بچوں میں 70 فیصد کا اسکول نہ جانا ایک بڑا مسئلہ اور لمحہ فکریہ ہے، جبکہ کراچی جیسے شہر میں غیر رسمی تعلیم کی یہ کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ویژن کے مطابق، رونقِ اسلام اسکول میں فیڈرل ایجوکیشن بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز (BECS) کی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام اساتذہ کی ایک اہم تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر نسرین جلیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے تعلیمی اقدامات کو سراہا۔ ان کے ہمراہ سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ مائیکرو اسکولز کو گھروں میں قائم کرکے بچوں کو تعلیم دینے کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اور اساتذہ کی تربیت کا یہ پروگرام وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قوم اور نئی نسل سے ویژن اور کمٹمنٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور شعور ہی فلاح کا واحد راستہ ہیں اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ویژن ہے کہ تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کی اصل ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اسی عمل سے آتی ہے۔
نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے بچوں میں 70 فیصد کا اسکول نہ جانا ایک بڑا مسئلہ اور لمحہ فکریہ ہے، جبکہ کراچی جیسے شہر میں غیر رسمی تعلیم کی یہ کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اس تربیتی پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں تاکہ بچوں کی تربیت کا عمل مزید بہتر ہو سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایم کیو ایم پاکستان تعلیم کے فروغ اور عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔