بھارتی طیاروں کا ریڈار جام، بمشکل تباہی سے محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ
پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، تفصیل منظرِ عام پر آگئیں ۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نےElectronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے ان طیاروں کا آپس میں اور زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔پاک فضائیہ کے جے ٹین سی(J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کے لیے فضا میں موجود تھے۔پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس امبالا کے بجائے سری نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستانی فضائی حدود بندش کا 12واں روز، بھارت ایئرلائنز کو 250 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
طیاروں کیلئے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جا کر پہنچنا ناممکن ہوگیا، جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 12واں روز ہے، جس کے باعث 1250 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ائیرلائنز کو 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، اندیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہیں، انڈیگوائیر کے ایئر بس 320 طیاروں کیلئے وسط ایشیائی ملکوں تک لمبے روٹ سے جا کر پہنچنا ناممکن ہوگیا، جس کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ انڈیگوائیر کا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن تاحال بند ہے۔ امرتسر دہلی ممبئی احمد آباد بنگلور سمیت دیگر شہروں سے جانے والی بھارت کی تمام ائیرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔