بلوچستان میں بڑی بھارتی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی 'را 'نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے بھارتی را نے گوادر،کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، را نے بی ایل اے،فتنہ الخوارج اورغیرقانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات کی ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کرائی گئی، خودکش بمباردہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔
بھارتی دہشت گردی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس ذرائع بلوچستان میں
پڑھیں:
لاہور میں بارش، سائن بورڈ و چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی
—فائل فوٹولاہور میں بارش کے باعث سائن بورڈ اور چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ گجر پورہ میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سائن بورڈ گر گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سائن بورڈ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔