صبا قمر کو اچانک اسپتال کیوں لے جایا گیا؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی طبیعت کچھ روز قبل اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں لاہور کے ڈیفنس میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ اب ان کی بیماری کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، صبا قمر کو دمہ کا اچانک شدید حملہ ہوا تھا، جو دورانِ شوٹنگ پیش آیا۔ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی کمزوری محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع اور فیملی کے قریبی افراد کے مطابق، صبا قمر کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا اور مختلف تشخیصی ٹیسٹ بھی کیے تاکہ کسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جا سکے۔
ڈاکٹروں کی جانب سے صبا قمر کو کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر کوطبیعت بگڑنے پر قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پرصبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے معالجین اور ٹیم کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صبا قمر کو
پڑھیں:
لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا
فائل فوٹو۔کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہے۔
لیاری جنرل اسپتال کے سرپرست ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں پیٹ میں تالا واضح طور پر نظر آرہا تھا۔
ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا، ماہرین نے لیپرو اسکوپی کے ذریعے تالا بغیر آپریشن کیے نکال لیا، مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔