صبا قمر کو اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا تھا وجہ سامنے آگئی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو گزشتہ دنوں اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا تھا وجہ سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اداکارہ صبا قمر کو لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور دمہ کی شکایت لاحق ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے صبا قمر کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کیے۔ اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔