سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سےملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے دورے میں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اورتربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زوردیا گیا۔
ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا:مشاہد حسین سید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے ملجم پروجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا، گولچک نیول بیس دورے میں ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ترک نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے،سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ
پڑھیں:
فیفا کے سینئر نائب صدر پاکستان پہنچ گئے سول، عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر و بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے۔ وہ 7 نومبرتک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’’سٹیٹ گیسٹ" کا درجہ دیا گیا ہے۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹبال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوںکیلئے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع اور پاکستان میں سپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔