کراچی، لیاقت آباد کے رہائشی نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی شخص نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تایا ہوٹل لیاقت آباد چار نمبر میں واقعے ایک گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ ایاز کے نام سے کی گئی۔
متوفی کے ورثا نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایاز نے معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے کچھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پولیس نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تاہم تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت ا باد
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔