بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
17 اگست سے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے21 اگست تک راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم اور میانوالی میں تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ 18 سے21 اگست تک بھکر، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں18 سے 21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کا امکان ہے۔ بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی18 سے21 اگست تک گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
ایبٹ آباد ،ہری پور، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لورالائی، زیارت، سبی، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔
خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے اضلاع تھر پار کر، عمر کوٹ، بدین، سجاول، ٹھٹہ، حیدر آباد میں بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور دادو میں بھی بارش متوقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، بونیر، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مشرقی حصوں میں پہاڑی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے اور بروقت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق میں بارش کا امکان ہے بلوچستان کے سے21 اگست تک علاقوں میں
پڑھیں:
نیکی پھیلائیں، ظلم روکیں، برائی سے بچیں: علماء، رائیونڈ اجتماع میں آج دعا
رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج (اتوار) اختتام پذیر ہو جائے گا۔ اختتامی دعا میں خواتین سمیت تقریباً آٹھ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ سہ روزہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا، اجتماعی دعا تقریباً8 بجے متوقع ہے، اجتماعی دعا میں ملکی اور غیر ملکی لاکھوں مندوب شریک ہوں گے جبکہ ملک کی معروف سیاسی شخصیات اور وزرا ء کی شرکت بھی متوقع ہے۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز مولانا ربیع الحق بنگلہ دیش ،مولانا ڈاکٹر خالد صدیقی ،مولانا زہیر الحسن ،مولانا احمد لاڈ سمیت دیگر علماء نے کہا کہ نیکی پھیلائیں اور برائی سے بچیں، نبی پاکﷺ کی طرح محنت کر کے تبلیغ کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی شمع کو روشن کرنا ہوگا اپنے گھروں کو چھوڑ کر دنیامیں بسنے والے انسانیت کی ہدایت کیلئے محنت کرنا ہوگی۔ دین کی تبلیغ صرف تبلیغی جماعت کا کام نہیں بلکہ جس نے کلمہ حق پڑھ لیا اس پر یہ ذمہ داری آن پڑی ہے کہ وہ کلمہ کی محنت کو عام کرے۔ سچ بولنا، نماز کی پابندی، حقوق العباد کا خیال رکھنا، اچھائی کی دعوت دینا اور برائی سے بچنا ہے، نبیوں والی محنت سے انسان جہنم جانے سے بچ جاتا ہے، اس کے لئے اپنا مال جان اور وقت قربان کرنا ہو گا۔ مساجد کو آباد کرنا ہو گا۔ ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو۔