صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارک کشیدگی کم کرنے اور علاقائی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازی ازم کے خلاف روسی فتح کا دن جنگ اور امن کی قیمت یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک روس دوستی کے فروغ میں ولادیمیر پوتن کے کردار کا معترف ہوں، یقین ہے کہ پاک روس دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پاک روس تبادلوں سے بہتر تعلقات کی بنیاد رکھی گئی.

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینےکی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیے پاکستان اور روس مل کر خطے اور دنیا کے مستقبل کیلئے کام کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کہ پاک

پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

وفات پانے والے لاکھوں شہریوں کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا خدشہ

واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا، ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • روس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، صدرمملکت
  • پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
  • بھارت پاکستان کیخلاف سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا، ڈاکٹر معید یوسف
  • دنیا کے عدم استحکام کا جواب خطے کے استحکام کے ساتھ دیں، چینی وزیر خزانہ
  • رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے: خواجہ آصف
  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت مکمل،فیصلہ محفوظ
  • ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
  • چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟