Islam Times:
2025-05-07@23:55:07 GMT

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے اہم اعلانات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت شروع ہوا ہے۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور پاکستان کے مزید جوابی اقدامات کی بھی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے اہم اعلانات کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کے بعد

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدہ صورتحال: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے تناظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکار دشمن بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن کو بخوبی جواب دینا جانتے ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک فوج شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
  • قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے شرکا کی آمد شروع، اہم فیصلے متوقع
  • بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا