اگلی بار جاوید اختر کا استقبال جوتوں سے کرنا چاہیے، نادیہ خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
معروف پاکستان اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بھارتی رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر وہ پاکستان آئے تو ان کا استقبال جوتوں سے کیا جانا چاہیے۔
پہلگام حملے کے بعد سے جہاں بہت سے پاکستانی سیلیبریٹیز نے حملے کی مذمت اور افسوس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے اور ہرزہ سرائی پر چپ سادھ رکھی ہے۔
وہیں معروف میزبان نادیہ خان نے واضح مؤقف اپناتے ہوئے پاکستان کا بھرپور انداز میں دفاع کیا اور بھارت کی جانب سے بلا ثبوت و تحقیقات الزامات عائد کرنے پر سوالات بھی اٹھائے۔
اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گگردش کررہی ہے جس میں وہ بھارتی شاعر و رائٹر جاوید اختر کو ان کے بھارت نواز بیان پر تنقید کا نشانہ بناتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں سمجھ آتی کہ لاہور میں ہوئے فیض میلے میں جاوید اختر کو کیوں بلایا گیا تھا؟ اور اس کے بعد جب انہوں نے بدتمیزی کی تو ان کے لیے ایک بہت زبردست شامِ موسیقی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے پیروں میں لوگ بیٹھے ہوئے تھے’۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم ان کو عزت دیتے ہیں کیوں ہماری فطرت ایسی ہے، ہم پیار کرنے والے عزت دینے والے لوگ ہیں لیکن دوسرا اس قابل بھی ہونا چاہیے۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی آپ کے ملک کے خلاف بات کرے، آپ کو بحیثیت ایک قوم برا بھلا کہے، تو کوئی عزت نہیں بنتی’۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہو، معاملات پر امن ہوں لیکن انڈیا پاکستان کے حالات جس طرف بھی جائیں، ہمارے درمیان جتنا بھی پیار ہوجائے لیکن یہ جاوید اختر اگر اگلی مرتبہ پاکستان آئے اور اسے اگر کسی نے مدعو کیا تو اچھا نہیں ہوگا’۔
نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘اول تو ہم آنے دیں گے نہیں، اور اگر کبھی آجائے تو خاص پالشڈ جوتوں سے ان کا استقبال کرنا چاہیے’۔
خیال رہے کہ جاوید اختر نے 2023ء میں منعقدہ فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے لاہور آئے تھے، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگا کر تنازع کھڑا کردیا تھا۔
اب پہلگام حملے کے بعد ایک انٹرویو میں جاوید اختر نے ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کے سائیڈ لائن ہونے کا دفاع کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو “ایک طرفہ ٹریفک” قرار دیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ جاوید اختر کے بعد
پڑھیں:
ماہانہ آمدن ایک لاکھ 20 ہزار تک ٹیکس سے مستثنیٰ ہونی چاہیے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ منصورہ میں کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے معاشی پالیسیاں اشرافیہ کے حق میں اور پروفیشنلز، کسانوں و محنت کشوں کے لیے نقصان دہ قرار دیں۔
انہوں نے کہا کہ کپاس تیار ہے، مگر پانی کی قلت ہے، کسان کو گندم کی قیمت نہیں مل رہی۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وہ فالس فلیگ آپریشنز سے جنگی ماحول بناتا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کا رویہ اشتعال انگیز تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہوگیا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے : حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے بھارت و اسرائیل کو نظریاتی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھتے ہیں۔ کشمیر اور لداخ میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے، اقوام متحدہ خاموش تماشائی ہے۔
انہوں نے غزہ کی صورتحال کو “جبری قحط سالی” قرار دیا اور عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود اسرائیلی جارحیت پر امریکا کو مجرم ٹھہرایا۔ او آئی سی پر بھی تنقید کرتے ہوئے اسے محض رسمی قراردادی ادارہ قرار دیا۔
حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کیا جائے اور پاکستان پر الزامات لگانے والوں کو دشمن کا ترجمان سمجھا جائے۔ انہوں نے بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بااختیار کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن حافظ نعیم الرحمن