وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے،  تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مالیاتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جامع اور مربوط انداز سے اسٹاک مارکیٹ، قرضہ جاتی مارکیٹ، زرمبادلہ اور انٹربینک مارکیٹس کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس حوالے سے فوری خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے ملکی مالیاتی نظام کے استحکام اور تحفظ کے تحفظ کا عزم کیا۔

اجلاس میں مارکیٹ کے تسلسل اور استحکام کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے تمام مالیاتی اور متعلقہ شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

شرکا نے پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے کے تحفظ اور مالیاتی مارکیٹ کو اطمینان، رہنمائی اور اعتماد فراہم کرنے کے لیے تمام تر موٴثر اور مضبوط اقدامات اٹھانے کا مکمل یقین اور عزم ظاہر کیا۔

اجلاس میں مالیاتی اداروں میں آپریشنز کے تسلسل، ہم آہنگی اور محفوظ روابط برقرار رکھنے کے لیے متبادل حکمتِ عملیوں کو مضبوط اور مستحکم رکھنے پر زور دیا گیاہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے پاکستان کا مالیاتی نظام مکمل طور پر محفوظ اور مستحکم ہے،  تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب مالیاتی نظام اور مستحکم کرتے ہوئے اجلاس میں کے تسلسل

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی