احتیاط اور خوف“ کی فضا ،طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کے ہاتھوں اپنے جہاز گروانے کے بعد بھارت کی معیشت بھی نوز ڈائیو پر آگئی ہے۔ بدھ کی صبح بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ممبئی کے ایک بڑے بینک کے کرنسی ٹریڈر نے کہا کہ مارکیٹ میں ”احتیاط اور خوف“ کی فضا ہے اور اگر صورتحال مزید بگڑتی ہے تو بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’صورتحال کے پیش نظر سب کی نظریں خبروں پر مرکوز ہیں۔‘
اس حوالے سے بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے ممکنہ اقدامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے تاکہ کسی بڑی مالیاتی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی رہی تو بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے۔
اے این زی بینک کے ایف ایکس ماہر دھیرج نم نے کہا کہ ریزرو بینک کو آج ”جارحانہ انداز میں مداخلت“ کرنی پڑے گی تاکہ روپیہ کی گراوٹ پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت نے پہلے پاکستان کے خلاف جارحیت کو مالیاتی خطرہ نہیں سمجھا، مگر اب وہ خود اسی جنگی حکمت عملی کے بوجھ تلے دبنے لگا ہے۔
بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر کچھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا اور ایل او سی پر چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔
دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔