وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت نے شہریوں پر حملہ آور ہو کر بزدلانہ عمل کیا، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان دلچسپ نوک جھوک سامنے آئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قوم متحد ہے اور بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن دفاع سے غافل نہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے ہماری مضبوط فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے، رات کے اندھیرے میں بھارت کا سویلین آبادی پر حملہ کھلی جارحیت اور بزدلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، حملے میں معصوم بچے کی شہادت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران مراد علی شاہ
پڑھیں:
ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
استنبول (سب نیوز)ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلی مشیر بھی موجود تھے۔
دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناوں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایاکہ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور رہنماں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت، دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار اور طیب اردوان نے عالمی برادری سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔اسحاق ڈار نے او آئی سی یوتھ فورم ایوارڈ ملنے پر ترک صدر کو مبارکباد بھی دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسرائیل کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری، 159شہید، 560زخمی سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیب کے ریڈار پر، انڈر ٹرائل قیدی کو بار بار رہا کرانے کا الزام،24جون کو طلب چیئرمین او آئی سی کا منصب 3سال کے لیے ترکیہ کو مل گیا گوادر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے مزید 7اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری،6ڈویژن اور11سنگل بینچ دستیاب ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم