رضوان کپتانی کے اہل نہیں، انہیں فوراً ہٹایا جائے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں محمد رضوان کی کپتانی پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا۔
کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کے ہاتھوں ملتان سلطانز کی شکست پر محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو انکی کپتانی سے متعلق سوچنا ہوگا، وہ اس قابل نہیں کہ ٹیم کی قیادت کرسکیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف رضوان نے جس طرح ٹیم کھلائی سمجھ سے باہر ہے، رواں سیزن ملتان سلطانز کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر رضوان بھی بول اُٹھے
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 میچز میں محض ایک فتح سمیٹ سکی ہے جبکہ انہیں 8 شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ