کوئی جنگ، کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی جنگ، کوئی طاقت پاکستان کو اقتصادی ترقی کے بنیادی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کے بروقت، موثر اور دلیرانہ جواب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طیارے محض مشینیں نہیں ہیں۔ بلکہ یہ قومی وقار، فخر اور مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں۔ جو قوم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتی ہو اسے کوئی دشمن کبھی شکست نہیں دے سکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر جنگجووں نے ایک تیز جوابی کارروائی میں پانچ ہندوستانی جیٹ طیاروں کو مار گرایا۔ جس سے یہ مضبوط پیغام گیا کہ پاکستانی قوم چوکس ہے۔ اور کسی بھی جارحانہ ارادے کا فیصلہ کن جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ایک مضبوط اور موزوں جواب دے کر دنیا کے سامنے وہ نتائج دکھائے۔ جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد بھارت ایسی جارحیت کو دہرانے سے پہلے دس بار سوچے گا تاہم دشمنی کا یہ عمل ہمیں ہمارے حقیقی ایجنڈے یعنی پاکستان کی معاشی ترقی سے نہیں روک سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج حقیقی قومی سلامتی کا براہ راست تعلق اقتصادی طاقت سے ہے اور جب تک پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا۔ یہ اپنے عوام کے خوشحال مستقبل کو یقینی نہیں بنا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ اگر ہم اپنے ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں معمول کے مطابق کاروبار کی ذہنیت سے الگ ہونا چاہئے۔ جدید دور مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے چل رہا ہے اور پاکستان کو اس عالمی رفتار کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا چاہئے۔
پاک فوج نے بروقت جواب دیا ،دشمن نے سفید پرچم لہرا کر شکست تسلیم کی: جہانگیر ترین
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال پاکستان کو نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کی گرین لینڈ کو نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ
ڈنمارک سے نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار
گرین لینڈ کے ساتھ کچھ ہو سکتا ہے ، یہ ہمیں یہ قومی اور بین الاقوامی سلامتی کیلئے درکار ہے ، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔