جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چور رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، ہمت ہوتی تو دن کے اجالے میں اعلان کرتے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کل رات بھارت کے بزدلانہ حملے میں جو مرد، عورت اور بچے شہید ہوئے اسکی مذمت کرتے ہیں، شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ہفتے سے پاکستان یہ جھوٹے بے بنیاد الزامات سنتا رہا، ہم کہتے رہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بین الاقوامی سطح پر نیوٹرل سطح پر تحقیقات ہوں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان ملوث نہیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم انشااللہ بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ جس طرح سے ہماری افواج نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا سلام پیش کرتے ہیں، یہ اور حملہ کرے ہم اور جواب دیں گے، ہم ان کو دکھائیں گے کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں، لیکن اب آپ نے حملہ کیا ہے، تو اب آپ کو تیاری رکھنا ہے پاکستان کا جواب اب آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس حق ہے کہ جہاں بھی جیسے بھی ہم اس حملے کا جواب دے سکتے ہیں ۔ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان منصفانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے ۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کا جواب نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری—فائل فوٹوچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان جواب دینےکا حق رکھتا ہے، پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، یہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال، جان بوجھ کر جنگی اقدام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کےجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات میں حقیقت ہوتی تو تحقیقات کی پیش کش قبول کرتا، پاکستان یو این کے چارٹر کے تحت جواب دینے کا حق رکھتا ہے، پاکستانی افواج نے بر وقت اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دفاع میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بھارت نے پاکستانی حدود میں ڈیم اور دیگر شہری تعمیرات پر حملے کئے، الزام میں سچائی ہوتی تو بھارت پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو کیوں مسترد کرتا؟
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے ان بین الاقوامی صحافیوں کا انتظار کیوں نہیں کیا جو پہلے ہی ان مقامات کا دورہ کر رہے تھے؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے یہ جھوٹ گھڑا ہے تاکہ بھارتی شہریوں کی توجہ ہٹائی جا سکے۔