والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز

تہران (آئی پی ایس )ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔

فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو بے بنیاد بیان اور غیر مصدقہ الزام لگانے پر وضاحت کے لیے عدالت طلب کیا گیا ہے۔

سابق صدر کی بیٹی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے والد کے قتل کا ذمہ دار کچھ لوگ اسرائیل یا روس کو سمجھتے ہیں لیکن میرے نزدیک قتل میں حکومتی لوگ ملوث تھے۔فائزہ رفسنجانی نے مزید کہا تھا کہ والد علی اکبر رفسنجانی بعض ملکی اہم شخصیات کی راہ میں بھی رکاوٹ تھے۔ اس لیے ان افراد نے والد کو راستے سے ہٹا دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کے اہل خانہ نے طبعی موت کے بجائے قتل کا الزام لگایا ہو۔اس سے قبل سابق صدر کے بیٹے محسن رفسنجانی اور ایک اور بہن فاطمہ بھی اپنے والد کی موت کو پراسرار قرار دیکر طبعی وجہ ہونے سے کو مسترد کرچکے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر یحیی رحیم صفوی کے بیانات نے بھی اس معاملے پر تنازع کھڑا کر دیا تھا۔سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 17 اگست 1989 سے 2 اگست 1997 تک مسلسل دو بار ملک کے صدر رہے اور جنوری 2017 میں شمالی تہران میں انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ 2005 کے صدارتی انتخابات کے بعد اور محمود احمدی نژاد کے اقتدار میں آنے پر علی اکبر رفسنجانی حکومت کے اہم ناقدین میں سے ایک بن گئے تھے۔علاوہ ازیں 2009 کے انتخابات کے دوران ان کے اختلافات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ بھی بڑھ گئے تھے۔ اسی طرح 2013 کے انتخابات میں امیدوار کے طور پر باضابطہ رجسٹریشن کے باوجود آئینی نگہبان کونسل نیانھیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپیکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن قومی ائیرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپیکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن آزاد کشمیر: وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام پر پیپلزپارٹی میں اختلافات وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا لبنانی صدر نے فوج کو کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرنے کا حکم دے دیا افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل آزاد کشمیر میں حکومت سازی: صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات متوقع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رفسنجانی کی بیٹی کیا گیا

پڑھیں:

بیرسٹر سیف کا مریم نواز پرخیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبر پختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگا دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے آئمہ مساجد کےلیے وظیفہ مقررکرکے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے الزام پر ردعمل

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے منصوبہ کاپی کے الزام پر ردعمل دےد یا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں۔

بیرسٹر محمد سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں معاونت کےلیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کیخلاف مالی بے ضابطگیوں کا الزام، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا
  • سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج
  • والد کی موت طبعی نہیں قتل ہے،  ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی، عدالت نے نوٹس لے لیا
  • بیرسٹر سیف کا مریم نواز پرخیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام
  • کراچی، نئے ایرانی قونصل جنرل کی گورنر سندھ سے ملاقات
  • راولپنڈی میں کتاب نہ لانے پر ٹیچر نے تشدد کر کے طالب علم کا بازو توڑ دیا
  • راولپنڈی؛ کتاب نہ لانے پر ٹیچر نے تشدد کر کے طالبعلم کا بازو توڑ دیا، مقدمہ درج، معلم گرفتار
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے جارحانہ بیانات سے پی ٹی آئی میں ہلچل
  • سابق آئی سی سی میچ ریفری کا بھارت پر کرکٹ میں اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام