پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اقوام متحدہ کو مراسلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی سویلین مساجد اور شہریوں پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں پر اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی حملوں اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ "پاکستان اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔"
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔