اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2024 میں عالمی ترقی میں پیشرفت سست ہوئی، جس سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والے فوائد خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

فنڈنگ کی کمی سے تپ دق کے خاتمے کی کوششیں خطرے میں، ڈبلیو ایچ او

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی سالانہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) رپورٹ میں کہا گیا ہے کووڈ وبا کے بعد 2023 تک صحت اقدامات بحال ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود اب رفتار کم ہوتی جا رہی ہے۔

جب کہ متوقع عمر اور آمدن میں اضافے کے رک جانے کے ساتھ جاری تنازعات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یو این ڈی پی کے سربراہ آخم اسٹائنر نے خبردار کیا کہ یہ "پریشان کن" سست روی انسانی ترقی کے "دہائیوں تک گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے- اور ہماری دنیا کو کم محفوظ، زیادہ منقسم اور اقتصادی اور ماحولیاتی دھچکوں سے زیادہ کمزور بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

"

یو ایس ایڈ بند ہونے سے پاکستان میں لاکھوں متاثر ہوں گے

اسٹائنر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی جانب سے متعدد ممالک کی لیے بین الاقوامی امداد میں حالیہ کٹوتیوں سے مزید شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

غریب ممالک میں اے آئی کی رسائی محدود

رپورٹ میں مصنوعی ذہانت کے دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ترقی کو زندہ کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے، لیکن خبردار کیا گیا ہے کہ تقسیم کو گہرا کرنے سے بچنے کے لیے اس کے فوائد کو مساوی طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ نے نوٹ کیا کہ امیر ممالک کے مقابلے اے آئی کی غریب ممالک تک رسائی محدود ہے، اور ثقافتی تعصبات اس ٹیکنالوجی کو ڈیزائن کرنے کے طریقے کو تشکیل دینے کی راہ میں آڑے آسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعلی آمدنی والے ممالک جیسے کہ امریکہ، جمہوریہ کوریا، جاپان اور جرمنی میں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اچھی طرح سے قائم ہے، جس سے اے آئی کی ترقی میں انہیں بڑا فائدہ ملتا ہے۔" رپورٹ میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ 2024 میں اے آئی میں سب سے زیادہ عالمی سرمایہ کاری امریکہ میں ہوئی، جو کہ 70.

2 فیصد بنتی ہے۔

اسٹائنر نے کہا، "اگر ہم ناانصافیوں اور تقسیم کو دور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو آج بھی برقرار ہے، تو یہ صرف ان کو مزید مضبوط کریں گے۔

درجہ بندی میں آئس لینڈ سرفہرست، جرمنی پانچویں نمبر پر

ایچ ڈی آئی کی درجہ بندی میں، آئس لینڈ اور ناروے سرفہرست ہیں، جب کہ جرمنی اور سویڈن پانچویں نمبر پر ہیں۔

امریکہ کینیڈا سے ٹھیک نیچے، 17ویں نمبر پر ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش 130 ویں نمبر پر تھے، جب کہ پاکستان 168 ویں نمبر پر تھا۔ چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، صومالیہ، اور جنوبی سوڈان 190 ویں سے 193 ویں نمبر پر آخری مقام پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ ڈی آئی، جن تین بنیادی شعبوں، صحت اور طویل العمری، علم اور معیار زندگی میں پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے، کے مطابق تمام خطوں میں سے، جنوبی ایشیا اور سب صحارا افریقہ میں سب سے کم ترقی ہوئی۔

ادارت: صلاح الدین زین

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ ویں نمبر پر رپورٹ میں گیا ہے کہ اے ا ئی

پڑھیں:

یوم استحصال، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر آزاد کروانے کا بہترین موقع ہے، مقررین

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ہونے والے احتجاج میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادکروانے کا یہ بہترین موقع ہے کیونکہ نریندر مودی اپنے ملک میں بہت کمزور ہے اور دنیا بھر میں بھارت کی پوزیشن کمزور ہے لہٰذا پاکستان کو اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ مزید قوت کے ساتھ رکھناچاہیے۔

فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کی مذمت کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر اور سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کشمیر کا مسلہ کوئی زمین کا مسئلہ نہیں، یہ زندگی اور عقیدے کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ تب حل ہو گا جب پاکستان کی قوم عزم کا اعادہ کرے اور پاکستان یہ فیصلہ کرے کہ ہم کشمیر کو آزاد کروائیں گے، ہم کشمیر کے شہدا کو کیسے بھلا سکتے ہیں، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نے ساری زندگی جیلون میں گزاری۔

ان کا کہنا تھا کہ 1991 کے بعد دنیا میں 15 ممالک آزاد ہوئے، سلامتی کونسل نے کشمیر کی آزادی کے لیے 23 قراردادیں منظور کیں، فلسطین کے حق میں ایک ہزار سے زائد قراردادیں منظور ہوئیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آزادی صرف قراردادوں کے بدلے نہیں ملتی، آزادی کی جدوجہد ہو تو ثمر اللہ دیتا ہے، اس کے لیے ہمیں خود قربانی دینی ہو گی اور اگر یہ ہماری زندگی کا مسئلہ ہے تو ہمیں گھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد لازوال ہے،کشمیری قوم اور کتنی قربانیاں دے، میں کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چئیرپرسن فرینڈز آف کشمیر غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، آج کشمیر کے سینکڑوں نوجوان اور خواتین جیلوں میں قید ہیں یہ لوگ اس لیے قید ہیں کیونکہ یہ آزادی مانگ رہے ہیں۔

غزالہ حبیب نے کہا کہ کشمیر میں ڈریکونین قوانین نافذ ہیں، ان قوانین کے تحت کسی بھی وقت بھارتی فوجی کسی بھی کشمیری کے گھر میں گھس سکتا ہے، آج آسیہ اندرابی، یاسین ملک اور دیگر آزادی کی آواز بلند کرنے پر جیلوں میں قید ہیں۔

سابق سفیر اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کے دوران اہل پاکستان اور کشمیر کو فتح مبین کی مبارک باد دیتا ہوں، اللہ تعالی نے پاک افواج اور فضائیہ کو کامیابی دی اور اس کے بعد ہم نے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی سمیٹی، ہماری کامیابی کی دنیا نے توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کامسئلہ حل نہ ہوا تو جنگ منڈلاتی رہے گی، مئی کی جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے تین نکات پر بات کی اور کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر راجا ظفر الحق نے کہا کہ کشمیرکمیٹی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنی چاہیے اور ان معاملات کو حل کرے۔

چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یوم استحصال منا رہے ہیں، 6 سال قبل مودی سرکار نے غیر قانونی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 370 اور 35A کو ختم کردیا، 10 مئی کے بعد نئے پاکستان نے جنم لیا ہے، 10 مئی کے سورج نے کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی آوازوں کو انٹرنیشنلائز کر دیا ہے۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا ہے، ہماری گلوبل لیڈر شپ سے درخواست ہے کہ مودی سرکار کے بہیمانہ سلوک سے کشمیریوں کو بچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ  پرامن استعمال کے حق  کی حفاظت کی جائے، چین
  • مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے.عاصم افتخار
  • ہم غزہ کے بارے مزید انتظار نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ
  • ہائپرسونک طیارہ، بیجنگ سے پیرس ایک گھنٹے کا سفر، پہلی کب پرواز ہوگی؟ رپورٹ سامنے آگئی
  • پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
  • یوم استحصال، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر آزاد کروانے کا بہترین موقع ہے، مقررین
  • بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا ، وزیر خارجہ
  • غزہ: خوراک کی تلاش میں بھوکے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
  • کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے؛ اسحاق ڈار
  • اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی ویڈیوجاری کردی