پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اسماء عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سُمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

اسماء عباس نے کہا کہ سُمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کا ادراک بھی نہ کر سکیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، لیکن پیاروں کے بغیر یہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اسماء عباس ان دنوں ڈرامہ ’دستک‘ میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین سے داد سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ یوٹیوب پر روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ بھی کر رہی ہیں جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسماء عباس

پڑھیں:

بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے  7 سالہ  بیٹے ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، سربراہ پاک فضائیہ ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملٹری افسرا ن نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہید کے بھائی کو بھی حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے داو راندی میں بھارتی جارحیت کے باعث شہیدہوئے تھے۔

طلباء کی’’ پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسماء عباس اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی پر آبدیدہ، ویڈیو بلاگ سوشل میڈیا پر وائرل
  • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
  • "یہ صرف اپنا دفاع تھا" حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی
  • خواجہ آصف نے بھارت کو دو ٹوک جواب دینے کیلئے دلچسپ ویڈیو شیئر کردی
  • بھارتی طیارے پلوامہ میں ایک سکول پر گرے، مقبوضہ وادی کے صحافی نے ویڈیو شیئر کردی
  • رجب بٹ کی پاکستان واپسی، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل
  • یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان واپس لوٹ آئے، اہل خانہ سے ملاقات کی جذباتی ویڈیو وائرل
  • ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل