پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور میزبان اسماء عباس نے حال ہی میں اپنی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بلاگ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اسماء عباس ویلاگ میں اپنی بڑی بہن سُمبل شاہد کی چوتھی برسی کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے سُمبل شاہد کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

اسماء عباس نے کہا کہ سُمبل باجی کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سال گزر چکے ہیں اور یہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا۔ انہوں نے اپنی بہن کو معصوم اور خوبصورت شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کا ادراک بھی نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین اور بہن کی جدائی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، لیکن پیاروں کے بغیر یہ ادھوری محسوس ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اسماء عباس ان دنوں ڈرامہ ’دستک‘ میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین سے داد سمیٹ رہی ہیں، جبکہ وہ یوٹیوب پر روزانہ کی بنیاد پر وی لاگنگ بھی کر رہی ہیں جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسماء عباس

پڑھیں:

ایران نے جدید سائنسی انداز میں اپنی طاقت کامظاہرہ کیا: علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ شہنشاہ نقوی—فائل فوٹو

شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جہادِ فی سبیل اللہ کتابوں سے نکالا جا رہا ہے، جہاد اللّٰہ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاد مضبوط عمل ہے جو نبیٔ کریم ﷺ اور صحابۂ کرامؓ کی یاد تازہ کرتا ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جدید سائنسی انداز میں ایران نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، ایران امریکا کی شکست کا اعلان کر چکا ہے، 40 سال پہلے ایران نے امریکی سفارت خانہ بند کر کے اسے شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا جس پر تنقید ہو رہی ہے، امریکا اسرائیل ایران جنگ میں فریق بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے جدید سائنسی انداز میں اپنی طاقت کامظاہرہ کیا: علامہ شہنشاہ نقوی
  • سید عباس عراقچی کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • ایران پر حملوں کے بعد روس کا محتاط ردعمل، پیوٹن کا ٹرمپ سے بات کرنے کا فوری ارادہ نہیں: کریملن
  • ایران نے اسرائیل پر خیبر شکن میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی
  • “چہل کے کندھے پر کیرئیر بنالیا” آر جے مہوش کا ناقدین کو کرارا جواب
  • چہل کے کندھے پر کیرئیر بنالیا آر جے مہوش کا ناقدین کو کرارا جواب
  • نسیم وکی نے اپنی اولاد کو شوبز سے کیوں دور رکھا؟
  • فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل
  • اسرائیلی جارحیت بند ہونے تک کوئی بات چیت ممکن نہیں، ایران کا دوٹوک مؤقف
  • نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ، کیا کہا؟