اسلام آباد میں 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، اس قسم کے غیرفطری اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت اور تکبر کو ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے، ارتضیٰ عباس طوری آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داوارندی میں بھارت کی بلااشتعال سرحد پار جارحیت میں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، اس قسم کے غیرفطری اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت اور تکبر کو ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

صدرمملکت اور وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے، آمین۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا، بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سالہ ارتضی میں شہید

پڑھیں:

اسرائیلی قابض فوج کے غزہ پر حملے جاری: مزید 51فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: اسرائیل کی قابض افواج کے غزہ پر بدترین حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عارضی کیمپ پر کیے گئےایک حملے میں 4 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی افواج نے شہر کے شمال مغربی حصے میں بھی شدید گولہ باری اور ریموٹ کنٹرول حملے کیے، جب کہ شمال مشرقی حصے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے مغربی غزہ سٹی کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا، متاثرہ اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے، جس میں 2 بچے شہید ہوئے۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، ایک اور واقعے میں اسرائیلی افواج نے یعبد قصبے پر چھاپے کے دوران 29 سالہ فلسطینی شخص پر تشدد کر کے اُسے زخمی کردیا، جسے فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ٹیم نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

غزہ کے مغربی علاقے میں قائم شَتی پناہ گزین کیمپ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے بھائی کے گھر پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، جس میں ڈائریکٹر الشفا ہسپتال کے بھائی ماجد اور اُن کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • معرکہ حق: کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کے عزم و ہمت کی لازوال داستان
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کے خاندان سمیت 91 فلسطینی شہید
  • غزہ پر قیامت: اسرائیلی حملوں میں ایک دن میں 87 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے
  • اسرائیلی قابض فوج کے غزہ پر حملے جاری: مزید 51فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کے بدترین حملے جاری، مزید 51 فلسطینی شہید
  • معرکہ حق کے دوران کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس شہید کے عزم و ہمت کی لازوال داستان
  • اسرائیلی حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • اسلام آباد، پروفیسر عبدالغنی بٹ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا