کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ 

اجلاس کے دوران افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق اقدامات، کالے شیشوں اور جعلی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (ABAD) سے متعلقہ معاملات، نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کی سیکیورٹی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور منظم جرائم کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام امور پر فوری مؤثر اور ٹھوس پیشرفت کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے جامع اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی عملداری اور شفاف انصاف کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داریاں ہیں جن پر کسی قسم کی غفلت یا تاخیر قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی کراچی میں اضافہ

پڑھیں:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس
  • بھارت کے مشرق میں گہرائی تک حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی جارحیت پر دو ٹوک موٴقف سامنے آگیا
  • سندھ حکومت کا چینی،چاول کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون
  • ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات
  • ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیئے گئے
  • دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری، ممکنہ انخلا کی تیاری کی ہدایت
  • راولپنڈی انتظامیہ کا اڈیالہ کے راستے سیل کرنے اور ہجوم سے سختی کے ساتھ نمٹنے کااعلان ،جیل کی سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کیا جائیگا
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ