کراچی:

ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہرسطح پر الرٹ رہنے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں۔شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق اقدامات، کالے شیشوں اور جعلی و فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (ABAD) سے متعلقہ معاملات، نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کی سیکیورٹی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اور منظم جرائم کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ان تمام امور پر فوری مؤثر اورٹھوس پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی عملداری اور شفاف انصاف کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داریاں ہیں جن پر کسی قسم کی غفلت یا تاخیر قابل قبول نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی کراچی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری

—فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم کامعاملہ ،وزیراعظم نےوزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے
  • آئینی ترمیم: وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ
  • ڈی آئی جی عہدے کے 3 افسروں کے تبادلے‘ محبوب اسلم کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا
  • کراچی کی سڑکوں پر ڈمپروں کے پے درپے وار، ٹریفک پولیس کے اقدامات
  • پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل
  • 27 ویں ترمیم منظوری، حکمران اتحاد کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
  • کراچی ، شہریوں کیلئے معافی مانگنے پر پہلاای چالان منسوخ