Nawaiwaqt:
2025-08-06@14:55:03 GMT

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس 58 لاکھ روپے ملنے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے فیصلے سے مخصوص نشستوں پر بحال ہونیوالے 18 اراکین قومی اسمبلی کو لاٹری نکلنے کا انتظار ہے، سال بھر کی تنخواہیں ایک ساتھ ملنے کا امکان ہے، پرانی تنخواہیں دینی ہیں یا نہیں؟، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہ کرسکا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی منظوری کے بعد رواں اجلاس کے دوران فیصلہ متوقع ہے، جنوری 2025ء سے ایم این اے کی تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے، منظوری کی صورت میں ہر ایم این اے کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، 18 ایم این ایز کو ادائیگی کیلئے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

رپورٹ کے مطابق 13 مئی  2024ء کو سپریم کورٹ فیصلے پر 18 ارکان معطل کیے گئے تھے، 2 جولائی 2025ء کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کردیا تھا، بحال ہونے والوں میں 15 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں، 3 بحال ارکان کا تعلق اقلیتی نشستوں سے ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل
  • مخصوص نشستوں پر بحال 18 اراکین قومی اسمبلی کو سال بھر کی تنخواہ اکٹھی ملنے کا امکان
  • مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس 58 لاکھ روپے ملنے کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی
  • الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
  • پشاور: پی ٹی آئی کا احتجاجی کنٹینر ہائی ٹینشن بجلی وائر سے ٹکرا گیا، علاقے میں بجلی معطل
  • حکومت کا ترسیلات زر پر سبسڈی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
  • کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر بحال کیا جائے، کمیونسٹ پارٹی
  • خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی معطل
  • سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال بعد آرتھوپیڈک یونٹ بحال