بھارتی ریاستوں کو شہری دفاع کی مشقیں شروع کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل
شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم
پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستوںسے کہا ہے کہ وہ موثر شہری دفاع کے لیے فرضی مشقیں شروع کریں، جن میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات، اہم تنصیبات کو چھپانے اور انخلا کے منصوبے شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات کی، جس کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق فرضی مشقیں 7 مئی سے ملک بھر میں شروع کی جائیں گی، اور ممکنہ طور پر 9 مئی تک جاری رہیں گی۔ وزارت داخلہ کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل، سول ڈیفنس سے وابستہ تقریبا چار لاکھ رضاکاروں کو اس مشق میں شامل کیا جائے گا۔ یہ حکم نامہ پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے ۔سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ 1962 میں چین کے ساتھ بھارت کی جنگ کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ زلزلے اور عمارتوں کے گرنے جیسی آفات کے لیے باقاعدگی سے فرضی مشقیں کی جاتی ہیں، لیکن بیرونی خطرے کی صورت میں عوام کو خبردار کرنے کے لیے فضائی سائرن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔مغربی سرحد سمیت ہر ریاست 7 مئی سے فرضی مشقیں کرے گی، مشقوں کی تفصیلات منگل کو شیئر کی جائیں گی، کچھ ریاستیں بہتر طور پر سامان سے لیس ہیں، اور دیگر کے لیے ہم رہنما خطوط جاری کریں گے ۔ اس دوران اہم تنصیبات کو چھپانے کا مطلب پلانٹس اور اہم عمارتوں کے آس پاس کی تمام روشنیوں کو بند کرنا ہے ۔ شہری دفاع کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شہری دفاع سے وابستہ 4 لاکھ سے زیادہ رضاکار ہیں، ہم مشق کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے ، ریاستی پولیس اپنے دائرہ اختیار میں رضاکاروں کو بھی متحرک کرے گی۔اتوار کو بھارتی پولیس نے پاکستان کی سرحد سے متصل پنجاب کے ضلع فیروز پور میں 30 منٹ کی بلیک آٹ مشق کی تھی، فیروز پور کنٹونمنٹ بورڈ نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی، اور رہائشیوں کو آدھے گھنٹے کے لیے لائٹس بند کرنے کے لیے کہا گیا تھا
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم
شہر قائد میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزمان نے اپنے کو آپ کو پاکستان میں اوڈی کے مجاز ڈیلر کے طور پر متعارف کرایا۔
شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کو اختیار نہیں تھا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کی خریداری کے لئے ملزمان کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کروائے۔
ملزمان کی جانب سے اوڈی گاڑی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہے۔
عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او میٹھا در کو وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کردی۔