بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان کی ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر سپیس کو 48 گھنٹے کے لئے بند کرکے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل کیا گیا، لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔
قطر، دبئی، بحرین، کویت، ریاض سمیت 25 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے نے 12 گھنٹے کے لئے پروازیں منسوخ کیں، مسافر پی آئی اے کے کال سینٹرز سے رابطہ کریں۔
بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ
پڑھیں:
لاہور، ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق
لاہور:ڈیفنس سی ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔