2025-05-08@00:12:03 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«ایڈیشنل آئی جی کراچی»:

    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا...
    کراچی کے علاقے جوبلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔کراچی میں جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول پولیس اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات تھا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اہلکار پر فائرگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔...
    ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے جلوس کے مرکزی روٹ اور حساس مقامات کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جلوس کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ سے ملاقات کرکے سیکیورٹی اقدامات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یومِ علیؑ کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس حکام نے ایڈیشنل آئی جی کو جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی، حساس مقامات پر پولیس تعیناتی، اسنائپرز کی پوزیشننگ، اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سے متعلق تفصیلی...
    ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں ٹریفک چالان سے حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کا ریونیو  ملا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل ہیں، لیکن اداروں کے بغیر ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی کافی لوڈ آجاتا ہے، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کردار بھی اہم ہے، حادثے میں غلطی کا معلوم ہونا چاہیے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا سگنلز لگانا پولیس کا کام نہیں، ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے تقریب سے خطاب...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے کراچی میں کم میچز کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں کراچی ہونیوالے میچز کے دوران تماشائیوں کی کم حاضری اور ٹکٹس کی عدم فروخت کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے پی سی بی نے کم میچز شیڈول رکھے۔ بیشتر فرنچائزز بھی رواں سال کراچی میں زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں اور کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ بھی پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں کراچی سے منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟ کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں راولپنڈی اور لاہور ہوگا جبکہ کراچی کنگز کے میچز...
    کراچی: کراچی میں اطالوی قونصل خانے کے تحت اٹالین ڈیزائن ڈے کے نویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اٹالین ڈیزائن ڈے وزارت خارجہ روم نے اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے عالمی سطح پر منعقد کیا گیا۔ اس سال کے ڈیزائن ڈے کا موضوع ”عدم مساوات۔ بہتر زندگی کے لیے ڈیزائن” تھا، جو اگلی بین الاقوامی نمائش ٹریئنالے دی میلان کا حصہ ہے۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے روزمرہ زندگی میں افراد کی خوشحالی پر عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے میں معیاری ڈیزائن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹالین سفارتی نیٹ ورک ”ڈپلومیسی فار گروتھ” کی حکمت عملی کے تحت وزیر اینتونیو تاجانی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ماڈل پولیس اسٹیشن شاہراہ فیصل کی تعمیراتی امور کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایت جاری کی۔بعد ازاں وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔
    کراچی: ملٹی نیشنل میری ٹائم مشق امن 2025 اورامن ڈائیلاگ کثیرالقومی بحری مشق امن کانواں ایڈیشن 7 سے 11 فروری تک ہوگا ۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے کراچی میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 60 سےزائد ممالک ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ امن مشق میں شرکت کررہےہیں، ہاربر فیز7 سے9 فروری تک ہوگا جس میں سیمینارزاورسرگرمیاں شامل ہیں، سی فیز10 سے11فروری تک ہوگاجس میں انسدادِ بحری قزاقی شامل ہوں گی۔ ریئرایڈمرل عبدالمنیب نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ پاک بحریہ مشق امن کےساتھ پہلی بار”امن ڈائیلاگ” کاآغاز بھی کر رہی ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھرسےبحری افواج اورکوسٹ گارڈزسربراہان شرکت کریں گے، عالمی بحری قیادت کوسمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنےکابہترین موقع فراہم ہوگا،امن مشق میں عالمی شرکت...
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم یافتہ نوجوان ہی پولیس کے دوستانہ رویے، عوامی خدمت، جدید ٹریفک مینجمنٹ اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ٹریفک نظام میں مزید بہتر ی لاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں (139/140ویں بیچ) ٹریفک مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹریننگ، پرنسپل شاہد حیات ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ کورس کا مقصد ٹریفک پولیس کو جدید تربیت فراہم کرنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ ڈی...
    کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے کیمٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سی آئی اے مقرر کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہوں گے۔ بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے خلاف اسپیشل کمیٹی کام کرے گی، بچوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی گرفتاری کو یقنی بنایا جائے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین تین دن میں رپورٹ پیش کریں گے۔واضح رہے کہ شہر میں گذشتوں دنوں مختلف واقعات میں کم از کم 3 بچے اغوا ہوچکے...
    ایران کے صوبے خراسان کے گورنر محمد حسین مظفری پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد حسین مظفری کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، کشمنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، کمیشنر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد میمن بھی موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے خراسان کے گورنر محمد حسین مظفری پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد حسین مظفری کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، کشمنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، کمیشنر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔  بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023 کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سال 2024 میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ زمینوں پر قبضے یا دیگر مسائل ہوں، پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں جرائم کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں تاجروں سے لوٹ مار کا نوٹس، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کرلی، ترجمان وزیرسندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موبائل مارکیٹ کے اطراف پولیس کو مسلسل گشت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قیمتی سامان کی چوری کے روک تھام کے سلسلے میں جلد اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تاجروں کی شکایات کو فوری حل کریں۔
    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی، جاوید عالم اوڈھو اور عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) نے کمشنر کراچی ڈویژن کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی نیڈ اسیسمنٹ اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد ادارہ جاتی مسابقت کو مضبوط بنانا، ضلعی انتظامیہ کو بہتر کرنا اور کراچی کے سات اضلاع میں کرائسز مینجمنٹ کو بہتر بنانا تھا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں شہر کے انتظامی اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ سیشن کا آغاز ایڈیشنل کمشنر کراچی سید مہدی شاہ کے خطاب سے ہوا جنہوں نے ضلعی انتظامیہ میں بیوروکریٹس کی آئندہ تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مہدی شاہ نے سرکاری افسران کو میٹروپولیٹن میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ گورننس کے...
۱