کراچی: عدالت نے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 2 افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی کیس میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر محمد سلیم، انسپکٹر طارق بیگ گواہی کے لیے پیش نہیں ہوئے، گواہاں پیش ہوئے نہ ہی عدالت کو اس سے متعلق آگاہ کیا گیا، ڈائریکٹر ایف آئی اے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرواکے 26 جون تک رپورٹ پیش کریں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل کا کہنا ہے کہ گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ایف آئی اے افسران کے عدالت نے
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔