ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد ( ملک نجیب ) احتساب عدالت راولپنڈی نے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ 25 جون کو ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں ۔ احتساب عدالت راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹی “بینکر سٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ” کے مالک سید راحت محمود قادری کے خلاف جاری کیس میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں ۔ یہ کارروائی نیب کے ریفرنس نمبر 47/2007 کے تحت کی گئی ہے ۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 16-B کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے اور ان کی ذاتی پیشی کو ضروری قرار دیا ہے ۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کر کے 25 جون 2025 کو عدالت میں پیش کریں ۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم عدولی کی صورت میں قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ خط 16 جون 2025 کو جاری کیا گیا اور اس پر نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ( سپیشل آپریشنز ) محمد غضنفر علی کے دستخط موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ نیب کے افسر ذیشان انور یاس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر / انویسٹی گیشن آفیسر کو بھی اس حوالے سے کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ سید راحت محمود قادری کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر پہلے ہی سے تحقیقات جاری ہیں اور اب اس کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی براہِ راست عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر اسلام ا باد اسلام ا باد کو کی گئی ہے
پڑھیں:
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان کو پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔