وزیراعلیٰ کاکراچی میں تاجروں سے لوٹ مار کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں تاجروں سے لوٹ مار کا نوٹس، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات طلب کرلی، ترجمان وزیرسندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موبائل مارکیٹ کے اطراف پولیس کو مسلسل گشت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قیمتی سامان کی چوری کے روک تھام کے سلسلے میں جلد اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تاجروں کی شکایات کو فوری حل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔