کراچی میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ لائحہ عمل تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
شہر قائد میں جرائم، بھتہ خوری اور دہشت گرید کے واقعات کی روک تھام کیلیے رینجرز و پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرز (سندھ) میں میجر جنرل محمد شمریزاور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔
کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، تمام ڈی آئی جیز، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شہر کی امن و امان کی مجموعی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبے میں بالخصوص کراچی کی امن و امان کی مجمو عی صورت حال کو بہتر بنانے اور دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ آپریشن موثر بنانے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس کے دوران خصوصاً بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی غیر قانونی نمائش اوردیگر جرائم کے خلاف موثر اور جامع پلان بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صوبے کے ہر حصے میں ملک دشمن کاروائیوں کی سرکوبی کے لیے بین الصوبائی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنیوالا ذاتی ڈرائیور نکلا
کراچی:(نیوزڈیسک)ملیر کینٹ میں مالک کو بھتے کی پرچی اور کال کر کے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا مالک کا ذاتی ڈرائیور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فیکٹری مالک سے بھتہ طلب کرنے کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل منتقل
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 516 سال 2025 بجرم دفعہ 384 اور 385 تحت درج کیا تھا، گرفتار ملزم داؤد خان مدعی مقدمہ کا ذاتی ڈرائیور ہے جس نے اپنے ہی مالک کو فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔