Islam Times:
2025-04-25@08:55:17 GMT

ایران کے صوبے خراسان کے گورنر محمد حسین مظفری پاکستان پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ایران کے صوبے خراسان کے گورنر محمد حسین مظفری پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد حسین مظفری کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، کشمنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، کمیشنر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد میمن بھی موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبے خراسان کے گورنر محمد حسین مظفری پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے محمد حسین مظفری کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، کشمنر کراچی حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، کمیشنر کراچی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد میمن بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔

 ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فارنزک کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حسین کے ماموں نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا بھانجا نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا، ڈاکوؤں نے حسین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، حسین نے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو ڈاکو اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈاکو نے 9 گولیاں چلائیں، میں فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو لوگ میرے بھانجے کو اسپتال لیکر جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بھانجے کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے بتایا حسین جاں بحق ہوگیا ہے، حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • بغداد، ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، فواد حسین
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ