کراچی:

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز کراچی کے بڑے تاجروں نے زمینوں پر قبضے کی شکایات کی گئی تھی۔

 بدھ کو نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کہا کہ زمینوں پر 2023 کے مقابلے میں قبضے کی کم شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سال 2024 میں زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ زمینوں پر قبضے یا دیگر مسائل ہوں، پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور انھیں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس میں جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرینس ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آباد نے جھوٹی شکایات لگائی ہیں۔ زمینوں پر قبضے سے متعلق آباد کی شکایات کسی خاص بلڈر سے متعلق ہوسکتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے 2024 میں زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سال بھر کہ شکایات جلد منظرعام پر لانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبنگ نہ ہونے کے برابر ہے، میرا دعوی ہے کہ محکمہ پولیس میں جتنی سزائیں ہیں کہیں اور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حکومت کا ذیلی شعبہ ہے لیکن پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث نئے مسائل سامنے آرہے، چنگچی مافیا سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیے کیونکہ اس سے بڑی تعداد میں روزگار وابستہ ہے لیکن پھر بھی ڈی آئی جی ٹریفک سے مسائل کے حل کی ہدایت کروں گا۔ ہم لاء انفورسمنٹ ایجنسی ہیں جوقانون بنتاہے اس پرعمل درآمد کے لیے پابند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنڈہ مافیا سے متعلق  کے لیکٹرک کے حکام سے فریاد کی جائے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 24فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

قبل ازیں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت کے 60فیصد حصے کے ساتھ نجی شعبہ 40فیصد سرمایہ کاری کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے تیار ہے۔ نارتھ کراچی ایک بہت بڑا صنعتی علاقے پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعتی علاقے سے 30 سے 40ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد ہورہی ہیں۔ علاقے میں 8 ہزار چھوٹی درمیانی درجے کے ساتھ بڑی صنعتیں قائم ہیں، نکاٹی نے صنعتی علاقے میں کرائم مانیٹرنگ کے لیے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی صنعتی علاقے میں چھ ماہ سے کوئی بڑا جرم نہیں ہوا البتہ چھوٹی وارداتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک ایسا مافیا سرگرم ہے جو نجی پی پی ایم ٹی پر کنڈے ڈال کر فی گھر 1500روپے بجلی بیچتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نارتھ کراچی صنعتی علاقے علاقے میں کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی

شہر قائد کے علاقے فیروز آباد شہید ملت روڈ پر گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھریلو ملازمہ کو 15 روز قبل ہی نوکری پر رکھا گیا تھا، جو ماسک پہن کر کام کرتی تھی اور اُس نےہفتے کی دوپہر بند فلیٹ کا دوازہ کھول کر واردات کی

واردات میں ملزمہ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد طارق محمود نے بتایا کہ واردات ہفتے کو ساڑھے تین سے چھ بجے کے درمیان ہوئی ، ملازمہ کے کام پر آنے کا وقت دن 12 بجے سے دو بجے تک کا تھا۔

 ہفتے کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب اہل خانہ کھانا کھانے گئے اور جب شام کو واپس آئے تو پورا فلیٹ بکھرا ہوا تھا اور الماریوں و درازوں سے سامان بیڈ اور فرش پر پڑا ہوا ملا تھا جبکہ کچن کی کیبنٹ بھی کھلی ہوئی پائی گئیں۔

انھوں ںے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نقاب لگا کر کام پر آتی تھی اور اہل خانہ اس کی پوری شکل بھی پہنچانتے ہیں جبکہ ہفتے کو اس کے ہمراہ ایک خاتون بھی ساتھ آتی تھی اور جب اہلخانہ لنچ کرنے فلیٹ سے چلے گئے تو اس نے دوبارہ آکر کسی طریقے سے فلیٹ کا لاک کھول کر اندر داخل ہوئی تھی۔

اہل خانہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا 48 سے 50 تولے سونے کے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوئی جس کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جن کی روشنی میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی یو کی کارروائی، منشیات فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد، 3 گرفتار
  • کراچی میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ
  • کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، منشیات فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد
  • کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی
  • بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • کراچی: سفاک شوہر نے بیوی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا