کراچی:

ناظم آباد فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 40 سالہ سلمیٰ زوجہ سلیم ، 20 سالہ سفی اللہ ولد سلیم اللہ اور 40 سالہ ظہیر ولد محمد اسماعیل کے ناموں سے کی گئی۔

 فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، ناظم آباد پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار اور بے نظیر پارک کے قریب ہوا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

 زخمی ڈاکو کی شناخت زاہد شاہ ولد ادم، عمر 21 سال کے طور پر ہوئی۔ زخمی ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ ورکاں: پرانی دشمنی پر بھتیجے سمیت 6 افراد قتل، ملزم، ساتھی مبینہ مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • گوجرانوالہ: فائرنگ کا واقعہ، بھتیجے سمیت 5 افراد قتل، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • گجرانوالہ میں پرانی دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی
  • گوجرانوالہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
  • روس؛ فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار