پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔

قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔

 مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔

بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بند

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی 9542 کراچی روانہ کردی گئی۔

تاشقند سے ازبکستان ایئر کی پرواز ایچ وائی 461 لاہور پہنچ گئی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 30 پروازیں گزشتہ رات متبادل ایئرپورٹس منتقل کی گئیں تھیں۔

ابھی بھی کئی پاکستانی ایئرلائنز کے طیارے شارجہ دبئی اور دیگر ایئر پورٹس پر موجود ہیں۔

ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی 2 پروازیں گزشتہ رات سے لاہور میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر گزشتہ 12 گھنٹے سے کوئی فلائٹ روانہ ہوئی اور نہ ٹیک آف ہوئی ہے۔

پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، ملتان ایئرپورٹ سے بھی تاحال کوئی پرواز روانہ نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ازبکستان ایئر کی تاشقند سے پرواز ایچ وائی 423 لاہور سے گزر کر دہلی پہنچ گئی۔ بھارت کے امرتسر، جموں اور سری نگر ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی بند ہے جبکہ دہلی، ممبئی اور احمد آباد ایئرپورٹ گزشتہ روز سے ہی فعال ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی پرواز کے بعد

پڑھیں:

آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی دفاعی جارحیت سے سرحدوں پر محاذ آرائی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے۔

مودی سرکار کی ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی نے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا۔

بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق بھارتی فوج نے بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

آپریشن سندور کے بعد ڈرونز کو بھارتی جنگی حکمتِ عملی میں مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے جبکہ انفنٹری، توپ خانے اور بکتر بند یونٹس میں ڈرونز چلانے کے لیے خصوصی ٹیموں کی تشکیل جاری ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈرونز کی مدد سے ہدف کی شناخت اور حملے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، انجینئر رجمنٹس کو بارودی سرنگوں کی شناخت کے لیے ڈرونز دیے جائیں گے۔ بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں پر انحصار کم کرنے کے لیے ڈرون ایوی ایشن کو وسعت دے رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی ایوی ایشن میں ڈرونز کی تعیناتی، بھارتی فوجی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ بھارتی فوج جدید جنگ کے لیے اینٹی ڈرون صلاحیت بھی تیز رفتاری سے حاصل کر رہی ہے۔

بھارت کا ڈرون بیسڈ جنگی نظام خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی سمت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آپریشن سندور میں شکست کے بعد بھارت کا ڈرون نیٹ ورک وار فیئر کی جانب جھکاؤ بڑھنے لگا ہے۔

مودی سرکار جدید ہتھیاروں کی خریداری سے آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت کی نئی جنگی پالیسی خطے میں امن کو مزید نازک اور غیر یقینی بنا رہی ہے، بھارت کی اسلحے کی دوڑ سے خطے میں جنگ کا اندیشہ بڑھ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور میں شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
  • کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے اپگریڈیشن میں بڑی پیش رفت
  • جانا تھا انگلینڈ، پہنچ گیا اٹلی، وہ بھی بغیر ٹکٹ ، کیسے ممکن ہوا یہ حیرت انگیز واقعہ؟
  • ماں باپ 10 سالہ بیٹے کو بارسلونا ایئرپورٹ پر اکیلا چھوڑ کر فلائٹ پر چلے گئے 
  • کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
  • ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز لال بیگوں کی موجودگی، تحقیقات جاری
  • بھارتی فلائٹ میں مسلمان مسافر کے ساتھ بدسلوکی: متاثرہ شخص کے ساتھ مزید کیا ہوا؟
  • مودی سرکار کا جنگی جنون: 224 کروڑ روپے کے ہتھیار خریداری معاہدے سے خطے میں کشیدگی کا خدشہ
  • 9 گھنٹے تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل