30 غیر ملکی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی 30 غیر ملکی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے۔
ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284، ریاض لاہور کی پرواز ایکس وائی 317، استنبول لاہور ٹی کے 714 واپس کردی گئیں۔
جدہ لاہور ایس وی 738 کو کراچی، دبئی لاہور ای کے 622 کو واپس دبئی، دوحہ لاہور کیو آر 620 کو واپس دوحہ موڑ دیا گیا۔
جدہ لاہور پی کے 842 کو کراچی ریاض اسلام آباد کی پرواز ایف ایل 781 کو شارجہ موڑ دیا گیا، نجف سے اسلام آباد کی پرواز ائی اے 433 کو واپس موڑ دیا گیا۔
ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 710 کو اسلام آباد کے راستے سے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔
کویت ایئر لائن کی پرواز کے یو 205 کو اسلام آباد کے راستے سے واپس کر دیا گیا، بحرین اسلام آباد کی پرواز ایف ایل 765 کو شارجہ اتار لیا گیا۔
ریاض اسلام آباد کی پرواز ایکس وائی 315 کو بھی واپس ریاض موڑ دیا گیا،
ابوظہبی اسلام اباد کی پرواز ای وائی 302 کو واپس اتار لیا گیا۔
دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 240 کو کراچی اتار لیا گیا، دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز کیو آر 632 کو واپس قطر موڑ دیا گیا، جدہ اسلام اباد کی پرواز ایس وی 726 کو کراچی اتار لیا گیا۔
دبئی سیالکوٹ کی پرواز ای کے 618 کو پاکستانی حدود سے دبئی بھیج دیا گیا، دوحہ سیالکوٹ کی پرواز کیو آر 630 کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔
شارجہ، سیالکوٹ کی پرواز جی 5952 کو بھی واپس موڑ دیا گیا، دوحہ کراچی کی پرواز کیو آر 604، استنبول کراچی کی پرواز پی سی 130 بھی واپس روانہ کردی گئی۔
شارجہ کراچی کی پرواز جی 9548، ابوظہی کراچی کی پرواز ای وائی 296 بھی کو واپس موڑ دیا گیا۔
دوحہ سے ملتان کے لیے روانہ پرواز کیو آر 616 کو واپس بلا لیا گیا، دبئی سے ملتان کے لیے روانہ ایف زیڈ 339 بھی واپس موڑ دی گئی۔
شارجہ فیصل آباد جی 9562 دبئی فیصل آباد ایف زیڈ 355 کو بھی واپس شارجہ اور دبئی اتار لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کی پرواز کراچی کی پرواز پرواز کیو ا ر اتار لیا گیا کی پرواز ای موڑ دیا گیا سیالکوٹ کی کو کراچی بھی واپس واپس موڑ کو واپس
پڑھیں:
اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہلکی بارش
فائل فوٹواسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔