آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت نے زیرِ علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔
دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اس غیر انسانی اقدام کی مذمت کی تھی۔
شاہد احمد کا کہنا تھا کہ میرے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور میں ان کا علاج کروانے بھارت گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے بھارت سے واپس آنیوالے بچوں کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئیان کا کہنا تھا کہ 21 اپریل 2025ء کو ہم بھارتی شہر فرید آباد پہنچے تھے، 22 اپریل کو بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہوئے، 23 اپریل کو ڈاکٹرز نے سرجری پلان کر لی تھی، 24 اپریل کو بھارتی ’فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس‘ سے کال آئی کہ 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑ دیں۔
شاہد احمد نے بتایا کہ بچوں کے علاج کے لیے 7 سال کی تگ و دو کے بعد بھارت کا ویزا حاصل کیا تھا، دورانِ علاج ہمیں پاکستان واپس بھیج کر بھارتی حکومت نے غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک کیا۔
دل کےعارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں کو فوری علاج کی سہولتیں فراہم کیں، اے ایف آئی سی راولپنڈی میں میرے بچوں کا علاج میری اُمیدوں سے بڑھ کر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اے ایف آئی سی کے ڈاکٹر محبوب سلطان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہمارے پاس 2 بچے 9 سال کا عبداللّٰہ اور 7 سال کا منسا زیرِ علاج ہیں، دونوں بچوں کے دل میں سوراخ ہیں اور پھیپھڑوں کی نالیاں بھی کمزور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں بچوں کی مرحلہ وار سرجری ہو گی، اگلے چند دنوں میں پہلے مرحلے کی سرجری کو مکمل کیا جائے گا۔
ڈاکٹر محبوب سلطان نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اس بیماری کے علاج کے لیے ان بچوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں، ہم اس سے پہلے بھی کافی بچوں کی سرجری کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے بھارت بچوں کے کے علاج
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔