جی بی اسمبلی کے سابق رکن و نون لیگی رہنماء جاوید حسین کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جاوید حسین گلگت بلتستان کی سیاست میں انتہائی سرگرم رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے جی بی کی موجودہ صورتحال، حاجی گلبر خان کی حکومت، آئندہ الیکشن، سوست بارڈر پر جی بی کے تاجروں کو درپیش سنگین مسائل و دیگر اہم امور پر ان سے تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور
شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مرکزی سطح پر سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، اور سید سبط الحیدر بخاری شامل تھے۔ گلگت بلتستان سے امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان، سید مہدی شاہ گورنر گلگت بلتستان، انجینئر اسماعیل، سعدیہ دانش، عمران ندیم، ظفر اقبال، ڈاکٹر شریف استوری، بشیر احمد، اور جمیل احمد نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی خطے کی ترقی، خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔