بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، سربراہ پاک فضائیہ ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملٹری افسرا ن نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہید کے بھائی کو بھی حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے داو راندی میں بھارتی جارحیت کے باعث شہیدہوئے تھے۔
طلباء کی’’ پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، اب بھارت ہمارا ہر جواب یاد رکھے گا: وزیر تعلیم
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔میزائل حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہو ئے، شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔اس سے قبل شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
"یہ صرف اپنا دفاع تھا" حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاجگراں مسجد بلال میں شہید ہونے والے 80 سالہ محمد یعقوب کی نمازہ جنازہ مظفر آباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔مظفرآباد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، سینئر جسٹس لیاقت شاہین اور ہائی کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق احمد اور وزیر اطلاعات سید مظہر سعید بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
وزیر اطلاعات سید مظہر سعید نے کہا کہ بھارت کی اس دہشت گردی کی وجہ سے پوری قوم متحدہ ہوئی ہے، دنیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بھٹنڈہ میں طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی
مزید :