دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں بھارت کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں فوری اور ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اعلیٰ عسکری حکام، سول قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، اور اجلاس میں پاکستانی مسلح افواج کی تیاریوں، ملکی دفاعی پالیسیوں اور دشمن کی ممکنہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔