پاک بھارت کشیدہ صورتحال: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے تناظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکار دشمن بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن کو بخوبی جواب دینا جانتے ہیں۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک فوج شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم پاکستان وی نیوز قومی سلامتی کمیٹی شہباز شریف نے
پڑھیں:
ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی اعتماد کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے اسرائیل پر حالیہ حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستانی عوام نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔”
پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں کئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ یہ ایم او یوز جلد مکمل معاہدوں کی شکل اختیار کریں گے۔
صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ باہمی تجارت، توانائی، انفراسٹرکچر اور سرحدی تعاون جیسے شعبوں میں ٹھوس پیش رفت ضروری ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف اقتصادی ترقی بلکہ خطے میں استحکام کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں