پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات، جنگی جنون اور پاکستان کی تیاری ،صورتحال سنگین، اگلے 72 گھنٹے اہم قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، تاہم پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد اس واقعے میں کسی بھی طور پر ملوث نہیں۔ پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر بھارت چاہے تو واقعے کی شفاف تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی طرف سے امن کے پیغامات کے باوجود بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیکیورٹی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر حملے کی راہ تلاش کر رہی ہے۔ تاہم، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق، موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے اور آنے والے 72 گھنٹے خطے کے لیے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت کسی ناپاک اور خطرناک منصوبے کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے تحت کسی اہم سرحدی علاقے یا دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق، بھارت کی فوجی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، خاص طور پر لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے قریب اضافی فورسز تعینات کی جا رہی ہیں۔ فوجی نقل و حرکت اور آپریشنل تیاریوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تاہم پاکستان نے بھی ہر ممکن حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ مکمل طور پر چوکنا ہیں۔ اہم سرحدی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ انٹیلیجنس ادارے بھارتی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی طاقتیں بھارت پر زور دے رہی ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے باز رہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرے۔ تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
عوامی سطح پر بھی بیداری کا ماحول ہے۔ پاکستانی قوم ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برتیں۔
آخر میں، یہ وقت اتحاد، شعور اور دعا کا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ پاکستان کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھے اور خطے میں امن کا سورج طلوع ہو۔ پاکستان کا ہر شہری وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ 2 بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
بھارت کی مودی حکومت نے ایک بار پھر سکھ برادری کو ان کے بنیادی مذہبی حق سے محروم کرتے ہوئے نومبر میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پورب پر پاکستان جانے والے یاتری جتھے کو سرحد پار کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف دہرا معیار ظاہر کرتا ہے بلکہ سکھوں کے ساتھ دہائیوں سے جاری ریاستی ناانصافی کی ایک تازہ مثال بھی ہے۔
دہرا معیار اور مذہبی آزادی کی پامالیسکھ برادری کا مؤقف ہے کہ بھارت ہمیشہ ان کے جذبات کو کچلتا آیا ہے، کبھی 1984 کے فسادات میں قتل عام، کبھی پنجاب کے پانیوں پر بندش اور کبھی یاترا پر پابندیوں کی صورت میں۔ اب سیکیورٹی کے نام پر ننکانہ صاحب جانے سے روکنا مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی حکومت ڈالروں کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف کرکٹ کھیلنے پر تیار ہو جاتی ہے مگر جب بات سکھ یاتریوں کی ہو تو سرحدیں بند کر دی جاتی ہیں۔
سیاسی ردعملپنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ میچز ممکن ہیں تو یاترا کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کے مقدس مواقع پر اس طرح کی رکاوٹیں بھارت کے جمہوری اور سیکولر دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرتی ہیں۔
پاکستان کی فراخدلی اور سکھوں کی عقیدتپاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور کوریڈور کھول کر وہ سہولت فراہم کی جس کا خواب سکھ دہائیوں سے دیکھ رہے تھے۔ ہر سال ہزاروں سکھ پاکستان آ کر اپنے مقدس مقامات پر حاضری دیتے ہیں، جہاں انہیں مکمل عزت و احترام دیا جاتا ہے۔
بڑھتی بے چینی اور خالصتان تحریکماہرین کے مطابق بھارت کی پالیسیوں سے سکھ نوجوانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ یہ اقدامات خالصتان تحریک کو مزید توانائی دے رہے ہیں اور سکھ نوجوانوں میں علیحدگی پسندی کے جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔
عالمی برادری کا کردار
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کے ان امتیازی اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور سکھوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان سکھ یاتری