وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں بھارت کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں فوری اور ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اعلیٰ عسکری حکام، سول قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، اور اجلاس میں پاکستانی مسلح افواج کی تیاریوں، ملکی دفاعی پالیسیوں اور دشمن کی ممکنہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔
ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔