بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وزیر ریلوے حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے،پوری پاکستانی قوم جنگ جیسی سنگین صورتحال میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی گی،اس ملک میں ایک جماعت نے ایسا خراب ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ ملک عدم استحکام کی جانب چلا جائے۔
منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے جو پیغام انڈیا کو دیا پانی کے معاملے پر وہ صاف ہے، اگر آپ پانی روکے گے تو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں ،انڈیا میڈیا چینل پروپیگنڈہ کرنے میں اس وقت ہر حد سے تجاوز کر گیا ہے،اس مشکل وقت میں جب ہم حالت جنگ میں ہیں تو ہمارے ملک سے ہی ایک جماعت کے لوگ سازشوں میں مبتلا نظر آتے ہیں ،ہم اپنے ملک میں ہونے والی ہر دہشت گری کا ثبوت انڈیا کو دے چکے ہیں، دنیا جانتی ہے کون دہشت گرد ملک ہے ،انڈیا کسی بھول میں نہ رہے ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے لیکن اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جنگ ہم نہیں لڑ سکتے تو یہ انڈیا کی بھول ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنگ لڑنے کی ہماری صلاحیت کو کم کرنا بھارت کی سنگین غلطی ہو گی۔ وزیر ریلوے نے قومی عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملہ کی تحقیقات کے لئے تعاون کرنے کا کہا مگر بھارت فرار ہوگیا ہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر ریلوے بھارت کی
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔