—فائل فوٹوز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ہم شہباز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے لیڈر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کا مؤقف کل قومی اسمبلی میں سب دیکھیں گے، اگر اے پی سی ہوتی ہے تو اس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شامل کرنا ہو گا، بانیٔ کے بغیر کوئی اے پی سی نہیں ہو پائے گی۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے قومی یک جہتی کے لیے ملاقات کی، ان سے درخواست کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، یہ دوسری بار پارلیمان کے ارکان کی بے توقیری ہو رہی ہے۔

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے سب بھول کر قومی یک جہتی کے لیے قرارداد منظور کروائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی پیر کے روز میٹنگ ہوئی، جس میں 3 اہم فیصلے کیے، ہم نے حکومت کی طرف سے آنے والی قرارداد کو بغیر اعتراض کے قبول کرنے کا ارادہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کی خاطر اس قرارداد کو بغیر تبدیلی کے قبول کیا، ہم نے باہر دشمنوں کو ہمارے اتحاد کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم آج اجلاس میں حکومت کے ارکان سے زیادہ تعداد میں بیٹھے رہے، ہم نے بھارت کے خلاف اکٹھا ہونے کا ارادہ کیا، اس کے باوجود ہمارے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی ا ئی کہا کہ ہم نے کہا کہ عمر ایوب

پڑھیں:

بھارتی چینلز کو ایوان کا کلپ نہیں دینا چاہتے، عطا تارڑ کا عمر ایوب کو جواب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے۔

عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے بیان پر جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوان کا ایسا کوئی کلپ نہیں دینا چاہتے جو بھارتی چینلز پر چلے اور بھارت کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ پاکستان تقسیم ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں جا رہا ہے، گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا لیکن بھارت کی مہم جوئی کا وہ جواب دیا جائےگا کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

عمر ایوب نے قومی اسمبلی کی گئی گزشتہ روز کی اپنی تقریر نہ دکھائے جانے پر شکوہ کیا اور کہا کہ ان کی تقریر گزشتہ روز کٹ کر دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہماری آواز پسند نہیں تو ہم سے متفقہ قراردادیں کیوں پاس کرانا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا، سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی اور ڈی جی میڈیا کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کی تقریر میں جو الفاظ حذف کرنا ہوئے ، وہ کرکے آپ کو تقریر دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
  • پاک بھارت کشیدہ صورتحال: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • اپنی تقریر کو سینسر کرنے پر عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط
  • ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب
  • بھارتی چینلز کو ایوان کا کلپ نہیں دینا چاہتے، عطا تارڑ کا عمر ایوب کو جواب
  • قومی اسمبلی اجلاس: عمر ایوب نے حکومتی اراکین کی غیرحاضری پر سوال اُٹھا دیا
  • قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف، خواجہ آصف کی غیرحاضری قابل افسوس ہے، فضل الرحمان
  • ملائیشیابھی پاکستان کا حامی تحقیقا ت میں شمولیت کا خیر مقدم کرینگے : شہباز شریف : سلامتی کونسل اجلاسبلانے کا فیصلہ : اسحاق دار کا فون : کشیدگی سے بچپن روسی وزیرخارجہ
  • پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرینگے: وزیرِ اعظم شہباز شریف