عمران سے ملاقات کا دن، عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
عمران سے ملاقات کا دن، عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ، عامر ڈوگر پر تشدد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 2 بہنوں عظمی خانم اور نورین خانم سے ملاقات ہوگئی جبکہ علیمہ خان اور دیگر پارٹی قائدین کی ملاقات نہ ہوسکی، دوسری طرف گورکھپور ناکے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی، پولیس کی طرف سے عمر ایوب کو دھکے دیے گئے، پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے، ملاقاتوں کے روز بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔عمران خان کی 2 بہنوں عظمی خانم اور نورین خانم کی ملاقات ہوگئی جبکہ علیمہ خان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر بیرسٹر علی ظفر اور زرتاج گل کی ملاقات نہ ہوسکی، گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کی قیادت موجود ہے۔
نورین خانم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے، ان سے ملاقات ہوگئی ہے۔گورکھپور ناکے پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پولیس کی جانب سے عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی قیادت کو دھکے دیے گئے۔پولیس نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر پر تشدد کرتے ہوئے انہیں ڈنڈا مارا اور کپڑے پھاڑ دیے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ پولیس گردی اور غنڈہ گردی کی انتہا ہے، میں ممبر قومی اسمبلی ہوں یہ دیکھیں کیا ہورہا ہے، قصور ہمارا یہ ہے انکو تکلیف ہے ہم اڈیالہ جیل کے قریب بیٹھے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی اسرائیل کا یمنی دارالحکومت پر فضائی حملہ، صنعا ائیرپورٹ کو مکمل طور پر ناکارہ کرنیکا دعوی مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے بزدلانہ حملے میں پاک فوج کے 7جوان شہید وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمر ایوب اور پولیس عامر ڈوگر پر تشدد بانی پی ٹی آئی ملاقات کا دن اڈیالہ جیل سے ملاقات
پڑھیں:
نیب اسلام آباد کے افسر پر نامعلوم افراد کا تشدد
قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔
نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس نیب نیب افسر پر تشدد