رجب بٹ کی پاکستان واپسی، گھر والوں سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ 45 دن بعد وطن واپس لوٹ آئے اور اپنے اہلخانہ کو سرپرائز دیا۔ اس موقع پر ان کے گھر والوں کی طرف سے جذباتی مناظر سامنے آئے جس کی ویڈیو یوٹیوبر نے اپنے چینل پر اپلوڈ کی ہے۔
یو ٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ بغیر اطلاع دیے پاکستان اپنے گھر پہنچے تو ان کے والد ٹی وی دیکھ رہے تھے، انہوں نے بیٹے کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا۔
رجب بٹ اپنی والدہ سے ملے تو ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو گئے، اس موقع پر انہوں نے رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا صدقہ بھی دیا۔
رجب بٹ کے مداح ان کی والدین اور اہلیہ کے ساتھ اس جذباتی ملاقات کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ صارفین نے یوٹیوبر کو دعائیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاجبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع کا کب سے انتظار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اپنی ایک متنازع ویڈیو اور پرفیوم کے نام کے سبب تنازع کا شکار ہو گئے تھے اور توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، قتل کی دھمکیوں کے پیشِ نظر رجب بٹ پاکستان سے سعودی عرب چلے گئے تھے۔ جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مسجدالحرام میں مطاف میں کھڑے ہو کر مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔
سعودی عرب سے رجب بٹ قطر اور دبئی اور لندن گئے اس دوران وہ مختلف انٹرویوز بھی دیتے رہے۔ پاکستان واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ہائی کمانڈز کی جانب سے ایک خاص اجازت کا انتظار ہے، جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ یوٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: یوٹیوبر
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل